ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں دیکھا گیا، اور بھاؤ گزشتہ سطح پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا، جہاں سونا 3,770 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی حالات اور ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں۔





