پی ٹی آئی اب تحریک چلانے کی قابل نہیں رہی، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ جلسے کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب تحریک چلانے کی قابل نہیں رہی اور صرف تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔

امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور کارکنوں نے جلسے کا بائیکاٹ کر دیا جس سے پارٹی کی موجودہ صورتحال کی واضح تصویر سامنے آئی ہے۔

امیر مقام نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے شروع کی گئی تحریک کو بھی عبرتناک ناکامی قرار دیا اور کہا کہ جلسے میں بھی پارٹی کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران عوام کی بھلائی کے بجائے اربوں روپے ناکام جلسے پر صرف کیے گئے، جو عوامی احساسات کے برعکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح اس کے جلسے بھی ناکام ثابت ہو رہے ہیں اور عوام نے فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو اپنے اتحاد کے ذریعے دفن کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محترم وزیراعلیٰ صاحب! آج جو کچھ بھی جلسے میں آپ کے ساتھ ہوا وہ جمہور کی آواز ہے، عرفان سلیم

وفاقی وزیر انجینئر  امیر مقام نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی  میں نہ تو تحریک چلانے کی سکت ہے اور نہ ہی عوامی حمایت حاصل ہے۔

Scroll to Top