وارنٹ جاری! علی امین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

وارنٹ جاری! علی امین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کی زیر صدارت ہوئی، جنہوں نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ فیصلہ آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا، جو کہ ملکی سیاست میں خاصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطلب ہے کہ علی امین گنڈا پور کو جلد از جلد گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

Scroll to Top