بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری اسکول کے دو اساتذہ کو اغوا کر لیا۔
واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول موسی خیل زندی فلک شیر مندائی کے قریب پیش آیا۔
مغویوں میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر رفیع اللہ اور ایک اور استاد نثار علی شاہ شامل ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے پاکستان کوجدید ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا
تاحال اغوا کی وجوہات یا ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔





