احتجاج کیس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

احتجاج کیس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے

عدالت نے سماعت کے دوران بتایا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ دو مختلف عدالتوں میں زیرِ غور ہے، اور اس حوالے سے 13 نومبر کو ضمانت کی درخواستوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمہ زیر سماعت ہے۔

Scroll to Top