کوالالمپور:13ویں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے میزبان ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ سفیان خان نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2، اور شاید و حمزہ فیاض نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی فتح کو ایونٹ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جو کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں چکن گونیا کے مشتبہ کیسز کا انکشاف
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل برطانیہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ منگل کو روایتی حریف بھارت سے ٹکر ہوگی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔





