سپین بولدک پر پاکستانی جیٹس کی بمباری، افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان

سپین بولدک پر پاکستانی جیٹس کی بمباری، افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان

سپین بولدک کے قریب افغان فورسز کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر پاکستانی جیٹ طیاروں کی بھرپور بمباری کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔چمن سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور پاک فوج نے ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کرم کے مخالف علاقے میں افغانستان کی جانب چوٹی پر موجود طالبان کے ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی ٹینک تباہ ہو گئے۔ یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب کا حصہ ہے۔

مزید برآں، پاکستان نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی ایک اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ اس قبضے کے دوران طالبان کی ایک ہم وی بکتر بند گاڑی بھی تباہ کی گئی۔ پاک فوج نے انگور اڈا کے سامنے طالبان کی ایک اور پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

پاک فوج کی جانب سے یہ جوابی کارروائیاں افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب ہیں، جس سے چمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاک فوج ہائی الرٹ پر موجود ہے اور سرحد کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Scroll to Top