سمندری کیبل کی مرمت،آج 11 بجے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

سمندری کیبل کی مرمت،آج 11 بجے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان میں آج انٹرنیٹ صارفین کو سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی سمندری کیبل کی مرمت ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام آج صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بیان کے مطابق، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے کیبل میں نصب رپیٹر (Repeater) کی مرمت کی جائے گی، جو ڈیٹا کی منتقلی کے نظام کا اہم جزو ہوتا ہے۔ مرمت کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے یا بعض علاقوں میں سروس مکمل طور پر بھی معطل ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ صارفین کو ممکنہ طور پر وقتی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم تکنیکی ٹیمیں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ مرمت کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے اور سروس جلد از جلد بحال ہو۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم آن لائن سرگرمیوں کو صبح 11 بجے سے پہلے مکمل کر لیں یا مرمت کے وقت کے دوران متبادل انتظامات کر لی

Scroll to Top