ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اہم خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صوبے کا منتخب وزیر اعلیٰ اور ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہیں، اس حیثیت میں ان پر آئینی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے قائد عمران خان سے رہنمائی حاصل کریں۔

سہیل آفریدی نے لکھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب کی ہوم منسٹری کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا ہے، متعدد کوششوں کے باوجود اب تک عمران خان سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ان کی عمران خان سے ملاقات ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی میٹنگ میں شرکت عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ  وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی اجلاس یا میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے، ہماری قیادت سے رہنمائی کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ممکن ہے۔

Scroll to Top