پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پائپ لائن بچھانے والے عملے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، جس پر فورسز نے قریبی جنگل میں خوارج کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام 8 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج پائپ لائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی ممکن ہوئی۔
یہ اقدام علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان: امن و تحمل کی زمین، جہاں نفرت کے لیے کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے جہاں نفرت، فتنہ فساد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
شہباز شریف نے دیوالی کی موقع پر تمام اقلیتوں اور اکثریت کے مذہبی، سیاسی و سماجی نمائندوں کی موجودگی کو پاکستان کے تصور کی عملی عکاسی قرار دیا۔
انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو بلا خوف و خطر اپنی رسومات ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے پاکستان کی تعمیر، دفاع اور ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کی عزت کا باعث ہے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری اور قومی اقلیتی کمیشن بل کی کامیابی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔





