چینی کمپنی ویوو نے متعارف کرائے جدید اسمارٹ فونز ایکس 300 اور ایکس 300 پرو، کیمرا کٹ کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کا انوکھا تجربہ
ویوو کی جانب سے ایکس 300 اور ایکس 300 پرو فونز کو پہلی بار کیمرا کٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے،
جس میں لینس سمیت دیگر کیمرا آلات شامل ہیں لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا کٹ کے باوجود فوٹوگرافی کے معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
فونز کی اسکرین کے سائز 6.31 انچ سے 6.78 انچ تک ہیں اور دونوں ماڈلز میں 12 سے 16 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔
بیٹری کی طاقت بھی متاثر کن ہے، جہاں ایکس 300 میں 6040 ایم اے ایچ اور ایکس 300 پرو میں 6510 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، جو فاسٹ چارجنگ اور وائرلیس چارجر سپورٹ کے ساتھ ہے۔
دونوں فونز میں اعلیٰ معیار کے 50 میگا پکسل کے کیمرے ہیں، جبکہ ایکس 300 میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے۔
قیمت کی بات کی جائے تو ایکس 300 کی ابتدائی قیمت تقریباً 170 ہزار روپے ہے جبکہ ایکس 300 پرو کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک ہے۔
ابتدائی طور پر یہ فونز چین میں دستیاب ہوں گے، جبکہ مستقبل میں پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ویوو کا یہ نیا قدم اسمارٹ فونز کی دنیا میں کیمرا ٹیکنالوجی کے نئے معیار قائم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صارفین کی پسند کے مطابق اسمارٹ فونز کی نئی فہرست جاری
شاؤمی 17 پرو میکس ایک ماہ سے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون بنا ہوا ہے۔
موبائل فونز کی مقبولیت کی تازہ ترین فہرست کے مطابق، یہ ماڈل مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔
فہرست میں ویوو ایکس 300 پرو دوسرے، جبکہ زیڈ ٹی ای نوبیا ریڈ میجک 11 پرو پلس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
نیا آنر میجک 8 پرو جی چوتھے اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
سام سنگ کے نئے ماڈلز گلیکسی ایس 25 الٹر، ون پلس 15 فائیو جی اور گلیکسی اے 56 نے بھی جگہ بنائی ہے، جہاں شیاؤمی 17 پرو فائیو جی ساتویں نمبر پر ہے۔
اوپو کے فائنڈ لیکس 9 اور فائنڈ ایکس 9 پرو بالترتیب آٹھویں اور نویں جبکہ ویوو ایکس 300 فائیو جی دسویں نمبر پر ہیں۔
یہ فہرست اسمارٹ فون مارکیٹ میں بدلتے رجحانات اور صارفین کی پسند کو واضح کرتی ہے۔





