ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

دھماکوں میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ابتدا میں بلیامینہ میں غلمینہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جو اس وقت خالی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر بھاری پولیس دستے کے ساتھ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔

راستے میں پولیس گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اور دو دیگر اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔

ڈی ایس پی امجد حسین نے کہا ہے کہ بلیامینہ کے مقام پر دوسرا بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کا شکار ایس پی اور پولیس اہلکار ہوئے اور دھماکے میں تین اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ڈی ایس پی امجد حسین نے کہا ہے کہ بلیامینہ کے مقام پر دوسرا بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کا شکار ایس پی اور پولیس اہلکار ہوئے اور دھماکے میں تین اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Scroll to Top