اسلام آباد: آئی فون 17 پرو میکس صارفین کے لیے خوشخبری، اب پی ٹی اے ٹیکس کی ایک ہی بار ادائیگی کی بجائے ماہانہ قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہے۔
بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ تک کی قسطوں میں ادا کیا جا سکتا ہے۔
الفا مال کے مطابق ماہانہ قسطیں 10,825 روپے سے شروع ہوں گی، اور قلیل مدتی منصوبے (3 یا 6 ماہ) بغیر کسی سود کے دستیاب ہیں۔ طویل مدتی منصوبوں (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ لاگو ہوگا۔
یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فون کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کروانا چاہتے ہیں لیکن ایک ہی بار بھاری ٹیکس ادا نہیں کر سکتے۔
صارفین کو درخواست دینے کے لیے الفا مال کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا، اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “Buy Now Letter” کا انتخاب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان منتخب کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کے لیے خوشخبری: آئی فون 17 اب آسان اقساط پر حاصل کریں
کراچی : اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (SC) بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک نئی اور منفرد سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت نئے آئی فون 17 سیریز کو 0% مارک اپ کے ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بینک کی جانب سے متعارف کردہ SC آساں انسٹالمنٹ پلان میں صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی مدت کے لیے اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں، جبکہ ہر مدت پر مخصوص پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی:
تین ماہ کی قسطوں پر 2.99% پراسیسنگ فیس
چھ ماہ کی قسطوں پر 5.99% پراسیسنگ فیس
بارہ ماہ کی قسطوں پر 11.99% پراسیسنگ فیس
اس سہولت میں تمام دستیاب آئی فون 17 ماڈلز اور رنگ شامل ہیں، اور آفر صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے محدود مدت اور اسٹاک کے لیے دستیاب ہے۔ تمام آرڈرز پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر پروسیس کیے جائیں گے۔
بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صارف کے علاقے کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی وصول کی جائے گی۔
اس آفر کے ذریعے صارفین نہ صرف جدید ترین آئی فون 17 سیریز کے مالک بن سکیں گے بلکہ بجٹ پر بھی کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
اگر آپ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آج ہی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے رابطہ کریں اور اپنی پسندیدہ آئی فون 17 سیریز آسان اقساط پر حاصل کریں۔





