حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری قوم کیساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت حاصل کرنے تک پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے آج کے دن بھارت کے قبضے کی مذمت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے طے کردہ حق خودارادیت سے نوازا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بیان پاکستان تحریک انصاف کی کشمیر پالیسی اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں غیر مشروط حمایت کا عکاس ہے۔

Scroll to Top