استنبول:سینئرصحافی انس ملک کےمطابق پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا روز مشکلات کا شکار رہاکیونکہ طالبان کسی بھی معاملے پر تحریری طور پر کوئی عہد کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میزبان فریق نے پاکستان کے خدشات کو سمجھا ہےتاہم کابل اور قندھار میں موجود طالبان اپنے دہشت گرد نیٹ ورکس کی حمایت چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔
اس سے قبل ایک اورٹویٹ میں انس ملک کا کہناتھاکہ تین روزہ مذاکرات کے تیسرے دن چھ گھنٹے گزر چکے ہیں اور آغاز میں معاملات کو بند گلی کا رخ دینے والا خیال کیا جا رہا تھاتاہم ثالثوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی “مثبت نتیجہ” نکالنے کی امید رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دریں اثنا، کئی چیلنجز ایسے ہیں جن پر اب بھی بات چیت باقی ہے اور مذاکرات کا حتمی رخ ابھی طے ہونا باقی ہے۔
Pakistan and Taliban regime’s talks in Istanbul hit roadblock once again with Taliban not willing to commit anything in writing, hosts understand Pakistan’s concerns but people in Kabul and Kandahar are not willing to let go of their support to terrorist networks. https://t.co/501X89DYp0
— Anas Mallick (@AnasMallick) October 27, 2025





