آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج کے دن موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع میں اسموگ کے زیر اثر رہنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مشرقی پنجاب کے شہر سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، اور پہاڑی علاقوں میں سردی محسوس کی گئی۔ پنجاب کے مشرقی اضلاع میں اسموگ نے شہریوں کی زندگی متاثر کی ہے، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Scroll to Top