اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 دنوں تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔





