ہارون شنواری
ضلع خیبر: تحصیل ملاگوری کے علاقے شیربرج میں سمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ملاگوری ریاض حسین آفریدی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی آج شیربرج کے علاقے میں سمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں : اٹک: نہر میں ڈوبنے والے پولیس اہلکار کا تاحال سراغ نہ مل سکا
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔





