سپریم کورٹ کی کنٹین میں سلینڈر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

سپریم کورٹ کی کنٹین میں سلینڈر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت کے بیسمنٹ میں واقع کنٹین میں سلنڈر دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں اور کنٹین کی چھتیں متاثر ہو گئیں۔ دھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور سپریم کورٹ کے ملازمین فوری طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔

سپریم کورٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top