صحت مند زندگی کے لیے کافی پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

کافی کے بغیر زندگی کا تصور کچھ لوگوں کے لیے ناممکن ہے، لیکن ماہرین کے مطابق کافی صحت کے لیے مفید ہونے کے باوجود اگر اسے غلط طریقے سے استعمال کیا جائے تو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ٹریشا پسریچا نے کافی کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے سات اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

1. چینی کا محدود استعمال: 2022ء کی تحقیق کے مطابق پھیکی کافی پینے والوں کی عمر طویل رہنے کا امکان زیادہ ہے۔

روزانہ 4 کپ سے زیادہ کافی پینے والے افراد کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے، لیکن ہر کپ میں صرف ایک چمچ چینی استعمال کریں۔

2. کریمرز سے پرہیز: الٹرا پروسیسڈ کریمرز میں سبزیوں کا تیل اور اضافی چینی شامل ہوتی ہے۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے دار چینی استعمال کریں۔

3. مصنوعی سویٹینرز کا محتاط استعمال: چینی کے متبادل مصنوعی سویٹینرز ہر ایک کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔ تحقیق جاری ہے، لیکن ہر کسی کو انہیں مستقل استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

4. کافی کی مقدار پر توجہ: ماہرین کے مطابق روزانہ 53کپ اسپریسو یا 6 سے زیادہ فرنچ پریس کافی پینے سے کولیسٹرول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

5. انسٹنٹ کافی بھی فائدہ مند: 2022ء کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گراؤنڈ، انسٹنٹ اور ڈی کیفین کافی صحت کے لیے تقریباً یکساں فوائد فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کا بڑا ایکشن، معروف پاکستانی فاسٹ بالر 2میچز کیلئے معطل

6. صبح کے اوقات میں کافی پئیں: امریکی تحقیق کے مطابق دوپہر سے پہلے کافی پینے والے افراد میں مہلک بیماریوں کے باعث موت کے امکانات 16 فیصد کم ہیں۔

7. دوپہر اور شام میں کمی: شام اور دوپہر میں زیادہ کافی پینے سے میلاٹونین کی پیداوار 30 فیصد کم ہو جاتی ہے، جو نیند اور صحت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر ٹریشا پسریچا کا کہنا ہے کہ کافی کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے اس کا محتاط اور درست استعمال ضروری ہے، تاکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

Scroll to Top