سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار روپے تک پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کے کاروبار کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4,23,062 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,122 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اب 10 گرام سونا 3,62,707 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں تقریباً 4,500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم آج کے اضافے کے بعد قیمتیں دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔





