عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
تفصیلات کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹس میں تازہ ترین قیمتیں،سونا برقرار، چاندی مہنگی آج کی صورتحال کے مطابق سونے کی قیمت میں نمایاں تبدیلی نہیں آئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جے سی اے) کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 430,662 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 369,223 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 5,368 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی، جہاں فی اونس سونا 4,083 ڈالر پر برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال اور مارکیٹ کی طلب و رسد کے توازن کے باعث سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی میں اضافہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کریں اور مارکیٹ کی تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔





