ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان: پاک بھارت ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

تناؤ کے ماحول میں امید کی کرن:پاک بھارت ویمن کرکٹرز نے ہاتھ ملا کر کھیل کی روح تازہ کر دی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچ کے بعد ایک خوشگوار منظر دیکھنے میں آیا، جہاں دونوں ملکوں کی خواتین کرکٹرز نے نہایت گرم جوشی سے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور واضح پیغام دیا کہ کھیل کی دنیا میں سیاست یا نفرت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا ایک دوسرے کے ساتھ اس دوستانہ رویّے نے اسپورٹس کی اصل روح کو اجاگر کیا، جو احترام، برداشت اور مثبت رویّے کی بنیاد پر قائم ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی مینز کرکٹ کے بعض مقابلوں میں ہینڈ شیک سے گریز کیا گیا تھا۔

تاہم بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے عملی طور پر دکھا دیا کہ کھیل دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، دوریاں بڑھانے کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا وار، 24 گھنٹوں میں 6 نئے مریض رپورٹ

عالمی سطح پر بھی ہاکی، فٹبال اور ہینڈ بال کے کھلاڑی پہلے ہی کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کے رجحان کی مخالفت کر چکے ہیں۔

اب بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیموں نے بھی اسی اصول کو مزید تقویت دی ہے کہ اسپورٹس کا بنیادی مقصد مقابلہ، اخلاقیات اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے—نہ کہ سیاسی بیانیے یا نفرتوں کو بڑھانا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top