پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین پی ٹی آئی کاردعمل

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کم ترین ٹرن آؤٹ، عوام نے الیکشن پر عدم اعتماد ظاہر کیا، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں پنجاب میں تاریخ کا کم ترین ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جس سے عوام نے انتخابی عمل پر عدم اعتماد ظاہر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ان کی پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تحریک انصاف پنجاب میں لیڈ کر رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی پر نہیں، عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہ انتخابات ایک ویک اپ کال کے مترادف ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہری پور میں لیول پلیئنگ فیلڈ موجود تھا جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے اور جلوس کیے، تاہم پنجاب میں تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ انہیں جلسے، جلوس اور کیمپین کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ این اے 18 ہری پور کے نتائج جو سامنے آرہے ہیں، وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ اس حلقے میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میدان میں مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ انتخابات عوام اور سیاسی جماعتوں دونوں کے لیے پیغام ہیں کہ جمہوری عمل کو مضبوط اور شفاف بنایا جائے تاکہ عوام کی رائے حقیقی طور پر سامنے آئے۔

Scroll to Top