جنوبی افریقا فاسٹ بولر مارکو جینسن نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کردی۔
گوہاٹی ٹیسٹ میچ میں مارکو جینسن نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور 6 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کی جیت سےقومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی
25 سالہ آل راؤنڈر نے اتوار کو شاندار بیٹنگ کی اور 91 گیندوں پر 93 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پہلی اننگز کے دوران تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 48 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔
جانسن نے پہلے سیشن میں دھرو جوریل کو آؤٹ کیا اس کے بعد رشبھ پنت، نتیش کمار ریڈی، رویندرا جڈیجا کی بھی وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : ضمنی الیکشن کی جیت نواز شریف اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے عوام کے نام کرتی ہوں، مریم نواز
انہوں نے کلدیپ یادیو کو پویلین بھیج کر اپنا پانچواں شکار بنایا، ان کا چھٹا شکار جسپریت بمراہ بنے جو دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔
اس سے قبل صرف ایک جنوبی افریقی کرکٹر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، نکی بوجے نے مارچ 2000 میں بنگلورو کے میدان میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی اور عسکری تعاون پر اتفاق
نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے بوجے نے پہلی اننگز میں 85 اور دوسری اننگز میں 38 اوورز میں 83 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
مارکو جانسن نے مجموعی طور پر چھ چوکے اور سات چھکے لگائے انہوں نے لیجنڈری بیٹر سر ویوین رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہندوستان میں ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے تھے، 1974 سے یہ اعزاز ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔





