خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈر کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10کروڑ روپے رکھی گئی ہے ۔

ضلع کرم کے بیگان گائوں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز مفتی نور ولی محسود خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں دس گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے ۔ حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو اپنی سخت پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت مطلوب افراد کی سرکوبی کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Scroll to Top