عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی، صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، گوہر علی خان

عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی، صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جس سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ اس دفعہ ان کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے گا، لیکن اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کا مینڈیٹ پھر بھی قبول نہیں کیا جائے گا تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔

انہوں نے ہری پور کی ضمنی الیکشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جیتی ہوئی سیٹ انہیں نہیں دی گئی، اور ایک جیتی ہوئی نشست نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اب خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں کسی اور کا اثر بڑھ رہا ہے، اور یہ ایک واضح ظلم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر مرتبہ وہ امید کے ساتھ ملاقات کے لیے آتے ہیں کہ بانی پارٹی سے ملاقات ممکن ہو جائے گی، مگر حقیقت میں عدالتی آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال صبر کی حد تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ کے سیاسی فیصلوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں کارروائی، 539 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

Scroll to Top