بانی پی ٹی آئی اکیلا نہیں لانے والے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اکیلا قصوروار نہیں، اسے لانے والے بھی مجرم ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پارٹی کے نومنتخب اراکینِ اسمبلی سے ملاقات میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر اراکینِ اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے مخالفین کو واضح شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت میں مہنگائی تین فیصد کے قریب تھی، جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مہنگائی کو 39 فیصد تک پہنچا دیا، جس کا بوجھ آج بھی پوری قوم اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں ملک ترقی کی راہ پر تھا مگر سیاسی انتقام اور عدم استحکام نے نقصان پہنچایا۔ اگر ترقی کی رفتار نہ رُکتی تو آج آئی ایم ایف کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

نواز شریف کے مطابق حکومت کے حالیہ اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ عوام نے ضمنی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے، اور ڈیڑھ سال میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال چکی ہے، اب پاکستان کو مسلسل ترقی کی جانب لے جانا ہے۔ پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے اور ہمیں اسے مزید اوپر لے جانا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے، گزشتہ دورحکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی بار بار تبدیل ہوتے رہے اور آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر کی یاد میں تقریب، وزیر اعلیٰ اور پارٹی قیادت شہید کارکنوں

Scroll to Top