خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم شرپسندوں نے دو سرکاری تعلیمی اداروں کو باردوی مواد سے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گل امام کی حددود میں گورنمنٹ ہائی سکول اکبر اورگورنمنٹ گرلز پرائمری کڑی عمر خان میں دھماکے رات کے وقت کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں دونوں اسکول عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں بھاری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
پولیس نے شرپسندوں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





