خیبر پختونخوا پولیس میں اعلی سطح پر افسران کے تبادلے

سینٹرل پولیس آفس نے خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق متعدد ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شفیع اللہ گنڈاپور جنہیں حال ہی میں مانسہرہ سے تبدیل کیا گیا تھا کو دوبارہ ہزارہ ڈویژن میں ہری پور کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہری پور کے ڈی پی او فرحان خان کو تبدیل کر کے سی سی پی او پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سینئر افسران کےتقرری و تبادلے ،اعلامیہ جاری

اسی طرح ضلع خیبرکے ڈی پی او مظہر اقبال کو تبدیل کرکے آئی جی خیبر پختونخوا کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رفعت اللہ خان جو سی پی او پشاور میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو چترال لوئر کا ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او وقار احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی پی او خیبر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ شمالی وزیرستان میں سجاد حسین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی و سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش

اسی طرح افتخار شاہ جو پہلے ڈی پی او چترال لوئر تھے کو سی پی او پشاور میں ایس پی ٹریننگ اینڈ ایڈمن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، فرمان اللہ کو سی پی او پشاور سے پوسٹنگ ملتے ہوئے پشاور میں ڈائریکٹر ایف ایس ایل تعینات کیا گیا ہے جبکہ رضا محمد جو قائم مقام ایس پی صدر تھے کو تبدیل کرکے ڈی پی او مہمند مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top