میٹا نے فیس بک پر لائیو ویڈیوز کے حوالے سے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت تمام لائیو ویڈیوز صرف 30 دنوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔
اس سے پہلے، لائیو ویڈیوز کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھا جاتا تھا، لیکن اب وہ خودبخود ایک ماہ بعد ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔
اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور پلیٹ فارم پر مواد کی تازہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ یہ قدم فیس بک کی کارکردگی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان
اس کے علاوہ، اس اقدام سے فیس بک کے سرورز پر موجود مواد کی مقدار کو کم کر کے بہتر کارکردگی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میٹا نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اسٹریمنگ کرنے والوں کو اپنے مواد کو زیادہ محفوظ اور مربوط طریقے سے منظم کرنے میں مدد دے گا، کیونکہ اب ویڈیوز کو مقررہ مدت کے اندر ہی دیکھنا ضروری ہوگا۔