پاکستان کو ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی صدارت مل گئی، عالمی سطح پر اہم مقام حاصل

Pakistan SCO Summit 2026

اردن میں منعقد ہونے والی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کو 2026 کے لیے DCO کونسل کی صدارت سونپ دی گئی ہے۔

اس اعلان کا باقاعدہ اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و کاروبار نے کیا، جب کہ اجلاس میں پاکستان کو DCO ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست بھی دی گئی۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہوئی ہے اور ملک کا ڈیجیٹل شعبہ عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ کی دھمکی،مصر میں27فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب

شزا فاطمہ نے اس موقع پر کہا، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں عالمی قیادت کے لیے تیار ہے اور ہم ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی قیادت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق، پاکستان کی قیادت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور اپریل 2025 میں ڈی سی او، پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے مشترکہ انیشی ایٹو کا آغاز کیا جائے گا۔ اس اقدام سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی اہمیت کو مزید مستحکم کرے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top