تیار ہو جائیں لمبی چھٹیوں کے لیے، دسمبر میں 4 دن کی موجیں

ملک بھر کے شہری رواں ماہ کے آخر میں ایک ساتھ چار چھٹیاں منانے کے اہل ہوں گے۔

25 دسمبر بروز جمعرات قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کے ساتھ ملا کر شہری یکے بعد دیگرے چار دن آرام، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم، رپورٹ جاری

وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس میں تمام قومی اور مذہبی اہمیت کے ایام کی تفصیلات شامل ہیں۔

Scroll to Top