واٹر کینن کا استعمال ناقابل قبول ، پارلیمنٹ میں جمہوریت مضبوط کرنے آئے ہیں، بیرسٹر گوہر

واٹر کینن کا استعمال ناقابل قبول ، پارلیمنٹ میں جمہوریت مضبوط کرنے آئے ہیں، بیرسٹر گوہر

Pakistan SCO Summit 2026

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنان پر واٹر کینن کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آئے ہیں، مگر کچھ لوگ حالات بہتر ہوتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف تین کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے اور اتنی بڑی جماعت کو اگر سسٹم سے نکال دیا جائے تو ملک کے لیے کیا بچتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے، اگر کسی کو سیاسی طور پر مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے مشکل وقتوں میں قابل تعریف کوششیں کی ہیں، مگر مزید اچھے اقدامات کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے عوام کی مایوسی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نظام سے انصاف کی توقع ہے، اور انہیں یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجودگی کا مقصد ملک کے آئینی اور جمہوری نظام کو مستحکم کرنا ہے، اور اس کے خلاف کوئی بھی قدم قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top