پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کرکے لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور پولیس کے مطابق 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں ملوث ہیں، جبکہ گرفتاری کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارٹی کے لیے 9 مئی سے اب تک 5100 کنال خاندانی زمین فروخت کرچکا ہوں، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد حماد اظہر طویل عرصے تک روپوش رہے۔ وہ جولائی 2025 میں اپنے والد کے انتقال کے موقع پر مختصر عرصے کے لیے منظرِ عام پر آئے تھے، تاہم اس کے بعد دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کے مقدمات میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top