سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صنعتی شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنوں کے لیے اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری
اجلاس میں اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی سفارشات پر غور کے بعد صنعتی شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں سے اقامہ فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ اقدام قومی صنعت کو مضبوط بنانے، اس کی مسابقت بڑھانے اور عالمی سطح پر پائیداری کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت ایک مضبوط، لچکدار اور مسابقتی صنعتی معیشت کے قیام پر زور دیا جا رہا ہےکیونکہ صنعتی شعبے کو تیل کے علاوہ قومی آمدنی کے ذرائع بڑھانے میں بنیادی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔





