واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچنے کیلئے پی ٹی اے کی ہدایات جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سوشل انجینئرنگ کے ذریعے انہیں اپنے چنگل میں پھنسایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین کو اپنی ذاتی معلومات اور موبائل پر آنے والا OTP ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ان معلومات کے ذریعے مالی فراڈ کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے آگاہ کیا کہ واٹس ایپ ہیکنگ میں اکثر کوریئر سروس کے نمائندے بن کر OTP حاصل کیا جاتا ہے، جبکہ بعض اوقات رشتہ دار کے پولیس کے زیر حراست ہونے کی جھوٹی کالز کے ذریعے بھی فراڈ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے اے آئی استعمال کرنے والے شہریوں کو خبردار کردیا

اتھارٹی نے صارفین سے تاکید کی ہے کہ مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے بغیر تصدیق کسی کو رقم منتقل نہ کریں اور اپنی معلومات کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں۔

Scroll to Top