مصطفی نواز کھوکھر کی بڑی وضاحت: اپوزیشن نے مذاکرات میں کوئی شرط نہیں رکھی

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان (TTP) کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات چیت کرنا اپوزیشن کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی روشنی میں جمہوریت میں دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بھی واضح کیا کہ اپوزیشن نے بغیر کسی شرط کے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے ووٹ کو تسلیم کرنے کا ایجنڈا پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا سب سے پہلے حکومت کی سنجیدگی دیکھیں گے کہ اس کا کیا ردِ عمل ہے۔

ادھرجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی آمادگی کو مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر بات چیت ہی ملک کے لیے بہترین راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف مذاکرات میں غیر جانبدار نہیں، ہر فیصلہ ان کی مرضی سے ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

 جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے نجکاری کے موجودہ عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ادارے بیچ کر کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کر رہی بلکہ نقصان سے بچنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ تاثر دیا ہے کہ نجکاری سے خزانے میں بھاری رقم آئی ہے، تاہم حقیقت میں صرف 10 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بیچا جانے والا ادارہ پہلے ہی ناکام تھا اور اس کی فروخت صرف ناکامی کا اعتراف ہے۔ عباسی نے کہا یہ سرمایہ کاری نہیں بلکہ پیسہ وہی لوگ دے کر واپس لے گئے جو پہلے سرمایہ کار تھے۔

سابق وزیر اعظم نے پاکستان میں سیاست کے میثاقی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک میں سیاست زیادہ تر مفاد پر مبنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکسی میثاق نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، ہمارے پاس ایک میثاق ہے اور وہ آئین ہے۔

پہلے بھی ایک میثاق کے تحت بنائی گئی حکومت صرف چھ ہفتے چل سکی۔ آج بھی مفاد پر مبنی فیصلے میثاق سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

Scroll to Top