پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری نے فواد چودھری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو موجودہ سیاسی صورتحال میں محتاط الفاظ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ماحول بن رہا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے گزارش ہے کہ پنجاب کے دورے کے دوران اپنے الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ لاہور،اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج لاہور کے تین روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دوپہر دو بجے سکھیکی میں مختصر قیام ہوگا جبکہ تین بجے راوی ٹول پلازہ پر سنٹرل پنجاب کی قیادت ان کا استقبال کرے گی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ کی سنٹرل پنجاب تنظیم سے اہم ملاقات طے ہے جس میں سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، لاہور میں وزیراعلیٰ کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
شام پانچ بجے سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچیں گے اور پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
دورے کے اختتام پر رات ساڑھے آٹھ بجے پریس بریفنگ ہوگی، 9 بجے لبرٹی مارکیٹ اور ساڑھے 9 بجے اوریگا مارکیٹ کا دورہ جبکہ رات ساڑھے 10 بجے حسن نیازی کی رہائش گاہ کا دورہ دورے کا اختتام ہوگا۔





