مردان ، سال 2023 میں فوج کی جعلی وردی پہن کر چرس اسمگلنگ میں ملوث پی ٹی آئی سے وابستہ ملزم کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ۔
ملزم نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مردان کے مختلف علاقوں میں فوج کی وردی پہن کر چرس کی اسمگلنگ میں ملوث رہا۔
وائرل ویڈیو میں ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نیٹ ورک اور طریقہ واردات سے متعلق تفصیلات بھی بیان کرتا نظر آتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان وائرل ہونے کے بعد معاملے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں 20 سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، کارروائی کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی وردی کا غلط استعمال ناقابلِ برداشت جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایکسائز انسپکٹر ازلان خان کے مطابق جعلی وردی میں ملبوس چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو مجرم قرار دے کر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔





