سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟ جانئے

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6سو روپے کی معمولی کمی ، عالمی منڈی میں 6 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4438 ڈالر پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ سونا 466,162 روپے پر پہنچ گیا،مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 466,162 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی کے بعد 399,658 روپے پر بند ہوئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 236 روپے گھٹ کر 8,125 روپے پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت کم رہی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے بعد 4,438 ڈالر پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں یہ کمی تجارتی سرگرمیوں اور طلب و رسد میں توازن کے باعث ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت سونے میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا بغور جائزہ لیں، کیونکہ عالمی اور مقامی قیمتوں میں معمولی فرق بھی خرید و فروخت کے فیصلوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Scroll to Top