ایل پی جی کے حوالے سےعدالت کا بڑا حکم جاری: اوگرا اور کمپنیوں سے جواب طلب

ایل پی جی کے حوالے سےعدالت کا بڑا حکم جاری: اوگرا اور کمپنیوں سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کمپنیوں اور صارفین سے اضافی پریمیئم کی وصولی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیئم وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایل پی جی کمپنیاں اضافی پریمیئم کے نام پر مکمل طور پر غیر قانونی وصولیاں کر رہی ہیں جو کہ متعلقہ قوانین کے خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس اضافی پریمیئم کے باعث مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور عام شہریوں کو مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے دلائل پر ایل پی جی کمپنیوں کو اضافی پریمیئم وصول کرنے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور تمام لائسنس ہولڈر کمپنیوں سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : صارفین کیلئے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے روزمرہ استعمال کی بنیادی ضرورت ہے اور اسے کمپنیوں کی من مانی یا رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Scroll to Top