پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی اٹھویں ٹیم185کروڑ روپے میں او زیڈ ڈیولپرز نےخرید لی اورسیالکوٹ کا نام منتخب کرلیا۔
اس سے قبل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی ساتویں ٹیم کو ایف کے ایس نے 175کروڑ میں خرید لیا اور حیدر آباد شہرچن لیا۔
پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا جہاں مختلف پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہو اہے۔
نیلامی کے دوران پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے175روڑ روپے کی بولی موصول ہوئی جس نے عمل کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔
مالک حیدرآبادٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
جس کے بعد پی ایس ایل کی اٹھویں ٹیم کیلئے بولی لگائی ۔سب سے بڑی بولی او زیڈ ڈیولپرزنے لگائی اور185کروڑ میں ٹیم خرید لی ۔او زیڈ ڈیولپرزنےسیالکوٹ کا انتخاب کرلیا۔
تقریب کے آغاز پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو بھی ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔





