پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں دو نئی ٹیموں حیدر آباد اور سیالکوٹ کا اضافہ ہوگیاجس کے بعد پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی تعداد 8ہوگئی ۔
پی ایس ایل میں شامل دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا جہاں مختلف پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہو اہے۔
نیلامی میں کامیاب ہونے والی دو پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی اپنی ٹیموں کے نام منتخب کرنے کی مجاز تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کی اٹھویں ٹیم او زیڈ ڈیولپرز نے خریدلی،قیمت اور شہر کا نام بھی سامنے آگیا
نیلامی کے دوران پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے175روڑ روپے کی بولی موصول ہوئی۔ ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی اٹھویں ٹیم185کروڑ روپے میں او زیڈ ڈیولپرز نےخرید لی اورسیالکوٹ کا نام منتخب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نے خریدلی،شہر کا نام بھی سامنے آگیا
تقریب کے آغاز پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو بھی ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔





