وفاقی آئینی عدالت کا نجی اداروں کے ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا نجی اداروں کے ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے نجی اداروں کے ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے انہیں اولڈ ایج پنشن فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے۔ اس فیصلے کے تحت 15 سال سے کم مگر ساڑھے 14 سال سروس مکمل کرنے والے تمام ملازمین کو بھی ماہانہ اولڈ ایج پنشن کا حق حاصل ہو گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ سروس کے 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے کو پورا ایک سال شمار کیا جائے گا، اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کسی قسم کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کے19افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ای او بی آئی کا 2022 کا سرکلر کسی بھی صورت میں ملازمین کے پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔
عدالت نے کہا کہ فلاحی قوانین کی سخت تشریح کے ذریعے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔ساڑھے 14 سال سے زائد سروس کرنے والے ملازمین کو 15 سال مکمل سمجھا جائے گا، اور پنشن کے حساب میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو کیا جائے گا۔

Scroll to Top