خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور ایک کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تقرری اور تبادلے
ریسکیو 1122 کے ترجمان اکرم خان نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں بچے بودین خیل روڈ پر موجود تھے جب انہیں ایک مشکوک شے ملی، جو دیکھنے میں کھلونے جیسی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بچوں نے شے کو ہاتھ لگایا، وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث دونوں بچے زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔





