پشاور: خیبر پختونخوا لوکل کونسل بورڈ نے لوکل کونسل سروس، پروونشل یونیفائیڈ گروپ فنڈاورایڈمنسٹریٹو کیڈرز کے 10 افسران کو BS-16 سے BS-17 میں عارضی طور پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی ترقی لوکل کونسل بورڈ کے 8 جنوری 2026 کو ہونے والے اجلاس میں منظور کی گئی تھی۔
ترقی پانے والے افسران میں حارث اظہرٹی او(آر) ٹی ایم اے لنڈی کوتل، محمد وقاص(ٹی او آر) ٹی ایم اے مترا، مصباح الدین(ٹی او آر) ٹی ایم اے خوازہ خیلہ ،محمد مجتبیٰ (ٹی ایم او)ٹی ایم اے کالکوٹ، رحمن شیر(ٹی ایم او)ٹی ایم اےتخت بھائی، قیصر خان (ٹی ایم او)ٹی ایم اے صدہ، ارباب محمد شہزادٹی او (آر)ٹی ایم اے پشتخرہ)، انتخاب عالم (ٹی ایم او) ٹی ایم اے سینٹرل کرم)، عارف اللہ اے ٹی او(آر)ٹی ایم اے لکی مروت) اور اسد اللہ غالب (ٹی ایم او)ٹی ایم اے داسو) شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ترقی پانے والے افسران ایک سال کے لیے پروبیشن پر رہیں گے اور ان کی تعیناتی سے متعلق علیحدہ احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تقرری اور تبادلے
یہ ترقیاتی اقدام لوکل گورنمنٹ کے انتظامی تقاضوں کو پورا کرنے اور صوبے بھر میں بلدیاتی خدمات کی تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔





