صوابی :خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

استخار احمد یوسفزئی

صوابی کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق والدین صوابی کے علاقے زیدہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورپولیس کی بڑی کارروائی،نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف مائل کرنے والا گروہ بے نقاب

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈیلیوری اور علاج صحت کارڈ کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹرز نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت دی ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے اور تمام ضروری طبی اقدامات بروقت کیے جائیں۔

Scroll to Top