وادی تیراہ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں،فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور حالات بہتری کے بجائے خرابی کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وادی تیراہ ایک بڑا اور حساس مسئلہ بنتا جا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے میڈیا میں اس پر سنجیدہ بحث موجود نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ جس انداز میں کارروائیاں ہو رہی ہیں، مستقبل میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور اگر صورتحال کو درست طریقے سے ہینڈل نہ کیا گیا تو ملک میں پولرائزیشن بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت سے ممکن ہے، حکومت کی طرف سے تاحال کوئی سنجیدہ اقدام نظر نہیں آ رہا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ضروری ہوگا اور یہ احتجاج رات 12 بجے ختم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تیراہ وادی میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ہے،دہشتگرد بھی وہاں سے پیسے کماتے ہیں ، سینیٹر رانا ثنا اللہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا موجودہ صورتحال ملک اور سیاسی جماعتوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن دونوں یوم سیاہ منا رہی ہیں، جو پاکستان کے لیے بدقسمتی اور ناکامی کی علامت ہے۔

Scroll to Top