عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز نے خیبر پختونخوا میں کرپشن اور ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید تنقید کی ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی جانب سے پراجیکٹس کی بجائے احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نثار باز نے تحریک انصاف پر کے صوبائی حکومت پر تنقید کی ہے کہ ان کے پاس کرپشن کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شکیل خان اور شیر افضل مروت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی فنڈز غیر منتخب افراد کے ہاتھوں خرچ ہو رہے ہیں اور ان کا کوئی آڈٹ بھی نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں کمی آئی ہے۔ منتخب نمائندے اس بات کا شکوہ کر رہے ہیں کہ انہیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
نثار باز نے بیرسٹر سیف کے امن کے حوالے سے بیان کو محض مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت واقعی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔